راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاون، بڑے منشیات سپلائر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(آوازٹائمز)وزیر اعلی پنجاب کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جن میں بڑے منشیات سپلائر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے 17 کلو سے زائد چرس برآمد کی۔واہ کینٹ پولیس نے اہم کارروائی میں ایک بڑے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 5 کلو 500 گرام چرس قبضے میں لے لی۔ پیرودھائی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3 کلو 220 گرام چرس برآمد کی۔ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات سپلائرز سے 3 کلو 80 گرام چرس برآمد کی۔ صدر واہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلو 840 گرام چرس قبضے میں لی جبکہ رتہ امرال پولیس نے ایک منشیات فروش سے 1 کلو 720 گرام چرس برآمد کی۔ٹیکسلا پولیس نے بھی ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر کاربند ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں، خصوصا نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے بھرپور اور مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں