زیارت پولیس کے 30 اہلکاروں کے استعفوں کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی

کوئٹہ + زیارت (ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان) بلوچستان پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی حقیقت بتادی کہ ضلع زیارت میں تعینات پولیس کے 30 اہلکاروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے اس خبرکی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ضلع زیارت میں تعینات پولیس کے 30 اہلکاروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ اطلاعات سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ زیارت پولیس کے اہلکاروں کے استعفوں سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق، زیارت کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) عبدالمالک نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تصدیق کیے بغیر ایسی خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی ان کی تشہیر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں