میرانشاہ(روزنامہ آواز ٹائمز) سابق آئی جی پولیس اور سابق ایف سی کمانڈنٹ صلاح الدین محسود کے بھائی نصر اللہ محسود کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج نماز جمعہ کے بعد دوپہر کے وقت سابق آئی جی پولیس صلاح الدین محسود کے بڑے بھائی نصر اللہ محسود اپنی گاڑی میں ٹانک بازار سے گھر جارہے تھے کہ کسٹم پمپ کے قریب پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا گن مین شدید زخمی ہوگیا۔






