سبی کی نصف آبادی والا علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم، لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

سبی(روزنامہ آواز ٹائمز)سبی کی نصف آبادی والا علاقہ پہنے کے صاف پانی سے محروم، لوگ الہ آباد کیمکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق سبی اس وقت گرمی کی شیدید لپیٹ میں ہے شدید گرمی میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کو ذہنی مرض میں مبتلا کیا جارہا ہے سبی شہر کے الہ آباد کے علاقے میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے علاقہ مکین پینے کے صاف پانی کی کمی کے باعث شدید اذیت سے دوچار ہیں
حالانکہ الہ آباد کے علاقے میں پانی کی تین لانیں بچھی ہوی ہیں جن میں 2 لان چوبیس گھنٹے والی ہیں اسکے باوجود الہ آباد کے مکین پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اور سارا سارا دن پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں پانی کی شدید قلت یا مصنوعی کمی کی بنیادی وجوہات میں پاپ لانوں میں وال مینوں کا وال کم کھولناہے، وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر سبی ڈویژن ڈپٹی کمشنر سبی سے الہ آباد کے مکینوں نے پرزور اپیل کی ہے کہ الہ آباد کے مکینوں کو فی الفور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں