سنا ہے سعودی حکومت نے میرے نام پر کانٹا لگادیا،شیر افضل مروت

راولپنڈی:تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبر سے کراچی تک پارٹی کو متحرک کیا ہے اور آج میری تذلیل کی جارہی ہے سنا ہے سعودی حکومت نے میرے نام پر کانٹا لگا دیا ہے ،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل بھی ملاقات کیلئے آیا تھا لیکن نہیں ملنے دیا گیا ہے اور آج بھی ملاقات کیلئے آیا ہوںگے لیکن ملاقات نہیں کرائی جارہی ،لگتا ہے سپرینڈنٹ کوبھی کوئی زہر کھلایا گیا ہے، شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری عمر ایوب اور شبلی فراز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے اب یہی دونوں سابق چیئرمین کو رہا کروائیں گے یہ لوگ نہ صرف مجھے بے وقعت کر رہے ہیں بلکہ پارٹی کو گروپوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میری ملاقات میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہیں لیکن مجھے بھی ایسی کمیٹی کا عہدہ ہی نہیں چاہیئے جس میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہوں،ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی تھی ،خیبر پختو خواہ سے کراچی تک پی ٹی آئی کو متحرک کیا ہے اور مجھے نظر انداز کر تذلیل کیا جارہا ہے ،میرے پاس اطلاعات ہیں کہ شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے سعودی حکومت نے میرے نام پر اعتراض کردیا جس کے بعد پارٹی میں بھی میرے نام پر کانٹا لگا دیا گیا ہے ،بانی ٹی پی آئی سے ملاقات کر کے تمام تحفظات پر بات کرنا چاہتا ہوں تاہم مجھے ملنے نہیں دیا جارہا ،ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے لئے بانی پی ٹی آئی نے میرا نام فائنل کیا تھا تاہم بعد میں پولیٹیکل کمیٹی میں ووٹنگ کے ذریعے میرا نام مسترد کیا گیا ہے،کیا یہ ایک شخص کی تذلیل نہیں کہ بار بار میرا نام پبلک اکاونٹس کمیٹی سے ڈراپ کیا جارہا ہے۔مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا کچھ لوگ میرے خلاف ہوگئے ہیں لیکن انہیں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پارٹی میں کسی صورت ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ تھی کہ ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں لیکن کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلا سوائے میرے میں خوشامد والا نہیں ہوں سابق چیئرمین کے احکامات کا پابند ہوں تحریک انصاف کو گروپوں میں ڈال دیا گیاہے اب تحریک انصاف عمر ایوب اور شبلی فراز کی قیادت میں سابق چیئرمین کو رہا کرائے گی انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ مجھے بے وقعت کررہے تھے میں احتجاجاً عمر ایوب اور شبلی فراز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں