اسلام آباد:فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نیا چھ رکنی بینچ تشکیل دیدیا،سپریم کورٹ 25 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گی۔جسٹس امین الدین خان چھ رکنی بینچ کی سربراہی کرینگے جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ میں شامل ہیں ۔ جسٹس اعجاز الااحسن سربراہی میں پانچ رکنی لارجر سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو کالعدم قرار دیا تھاوفاقی صوبائی حکومتوں وزارت داخلہ و دفاع نے فیصلہ کی انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھیںجسٹس سردار طارق مسعود سربراہی میں چھ رکنی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعتیں کی تھیں جسٹس سردار طارق مسعود کے الگ ہونے سے چھ رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نیا چھ رکنی بیچ تشکیل دیا۔






