سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر اکبر نقوی برطرف

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کو برطرف کردیا گیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔صدر مملکت نے ان کی برطرفی کی منظوری دی ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 209ذیلی شق 6جسے آرٹیکل 48کی ذیلی شق1کے ساتھ پڑھا جائے گا اوررولز آف بزنس کی سیریل نمبر 31شیڈول آف V-B کے تحت اسلامی جمہوریہ کے صدر نے سابق سپریم کورٹ کے جج سید مظاہر علی اکبر نقوی کو انکے عہدے سے برطرف کیا ہے ان پر مس کنڈکٹ ثابت ہوگیا ہے ان کی برطرف 10جنوری دوہزار چوبیس سے موثر ہوگی ۔سیکرٹری نعیم اکبر وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت سے قبل سے استعفیٰ دیدیا اس کے باوجود ان کے خلاف کیس چلا اور کرپشن میں ملوث قرار دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اب ان کی تمام مراعات اور پنشن بند کر دی جائے گی مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے ان کے فیصلے کے کیا اثرات ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں