سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کے قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جا ری رہا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کے قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جا ری رہا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کے قتل کے خلاف وکلاء تنظیموں نے 6سے 8جون تک عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھاجس کے پیش نظر جمعرات کو بھی بلوچستان کی تمام عدالتوں میں احتجاجاً وکلاء پیش نہیں ہوئے۔یا د رہے کہ 6 جون کو نامعلوم افراد نے عبدالرزاق ایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں