سینیٹ الیکشن، پیپلزپارٹی کا فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ

کراچی : سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی نے فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے 6 ارکان سندھ اسمبلی کو فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حمایت سے آزاد امیدوار فیصل ووڈا کی سینٹ کے جنرل نشست پر کامیابی یقینی ہوگئی، تاہم فیصل ووڈا کو 6 ووٹ دینے پر پیپلزپارٹی 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پر کامیابی حاصل کرسکے گی جب کہ ایم کیوایم نے بھی آزاد امید فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے، سینٹ کی 12 نشستوں کے لئے پولنگ سندھ اسمبلی میں 2 اپریل کو ہوگی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے، ابھی تک تو میں کسی کو جوائن نہیں کررہا کیوں کہ آزادکا سیزن چل رہا ہے،اس لیے میں بھی ابھی تک آزاد ہوں اور آزاد ہی آؤں گا، ہار اور جیت کا الیکشن کے دن پتہ چلتا ہے، ہار اور جیت عزت کے ساتھ قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ضرور کہا آصف زرداری کے بیٹے جیسا ہوں کیوں کہ ا?صف زرداری نے مجھے بیٹے کی طرح مخاطب کیا ہے لیکن میں ایک ہی پارٹی میں ا?یا تھا، جس میں 15سال کام کیا، پارٹی کی کچھ غلطیاں تھیں، جب پارٹی اور چیئرمین ا?سمان سے باتیں کررہیتھے تو مجھے نکال دیا گیا، اب تو میں ان کے بارے میں ہنس کر ہی بات کرسکتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں