اسلام آباد:شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل09اپریل کو طلب کرلیا گیا،مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے،مرکزی اجلاس میں ملک بھر کے علماء کرام شریک ہوں گے ،چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبد الخیر آزاد کریںگے ۔






