شہبازشریف نے لاپتہ افراد کانام لیاخدانخواستہ وہ خود لاپتہ نہ ہوجائیں،اخترمینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ مرکزی جماعتوں سے بداعتماد ہوگئے ہیں۔شہبازشریف نے غلطی سے لاپتہ افراد کے الفاظ منہ سے نکلے ہیں خدانخواستہ لاپتہ افراد کا نام لیتے ہوئے وہ خود لاپتہ نہ ہوجائیں ہم ہمیشہ ان کو لاپتہ افراد کامسئلہ یاد دلاتے رہے شورشرابے سے مسائل حل نہیں ہونگے لیکن ان شورشرابے کی جھڑ دیکھنا ہوگا کسی کے گھر میں ڈاکہ پڑے گا توشور تو مچائے گا ،بلوچستان کی سطح پر چار جماعتی اتحاد کے پلیٹ فارم سے احتجاج ریکارڈ کرایا اب مزید کوشش ہے کہ اس اتحاد کو مزید مضبوط کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کامرکزی جماعتوں سے بداعتماد ہوگئے ہیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی کااجلاس طلب کیاگیاہے جس میں فیصلہ کیاجائے گا کہ صدارتی انتخابات میں کس کو ووٹ دیںگے ،میرسرفرازبگٹی کے وزیراعلیٰ بننے پر انہوں نے کہاکہ جب خدا مہربان تو بندر بھی پہلوان ۔شہبازشریف نے غلطی سے لاپتہ افراد کے الفاظ منہ سے نکلے ہیں خدانخواستہ لاپتہ افراد کا نام لیتے ہوئے وہ خود لاپتہ نہ ہوجائیں ہم ہمیشہ ان کو لاپتہ افراد کامسئلہ یاد دلاتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے نہ اسپیکر ،نہ ڈپٹی اسپیکر اور نہ ہی وزیراعظم کیلئے ووٹ دیںگے اب تو ہمارے ایک ووٹ کی اہمیت بھی نہیں رہی ہے ،بلوچستان کے لوگوں کا وفاقی پارٹیوں پر اعتماد ختم ہوگیاہے نہ وفاقی پارٹیوں نے ووٹ مانگاہے نہ ہم زحمت کرینگے کہ ووٹ دیں ۔شورشرابے سے مسائل حل نہیں ہونگے لیکن ان شورشرابے کی جھڑ دیکھنا ہوگا کسی کے گھر میں ڈاکہ پڑے گا توشور تو مچائے گا ،بلوچستان کی سطح پر چار جماعتی اتحاد کے پلیٹ فارم سے احتجاج ریکارڈ کرایا اب مزید کوشش ہے کہ اس اتحاد کو مزید مضبوط کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں