اسلام آباد ( ڈیلی آوازٹائمز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری** نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت، بہادرانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے ناکام بنایا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت شکست دی جائے گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں گی۔صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے






