صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بزرگ خاتون کو زمین واپس دلانے کی ہدایت

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بزرگ خاتون کو زمین واپس دلانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جائیداد کا قبضہ بزرگ خاتون کو واپس دلانے کا حکم برقرار رکھا۔تفصیلات کے مطابق بارہ کہو، اسلام آباد میں خاتون شہری کی 10 مرلہ زمین پر مبینہ طور پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا،صدر مملکت نے محتسب کے فیصلے کے خلاف ملک عبدالمجید اور دیگر کی درخواست مسترد کردی،منور بی بی (شکایت کنندہ) نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کو خواتین کی جائیداد کے تحفظ ایکٹ کے تحت شکایت درج کرائی تھی۔
خاتون کے مطابق ملک عبدالمجید اور جواد شوکت نے زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔محتسب نے خاتون کے حق میں احکامات جاری کیے، ڈی سی کو قبضہ بحال کرنے کی ہدایت کی،عبدالمجید نے وفاقی محتسب کو نظرثانی کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ محتسب نے فیصلہ کیا کہ ثابت ہو چکا کہ خاتون جائیداد کی مالک ہے، 1979 میں رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعے جائیداد منتقل کی گئی، بارہ کہو تھانے کے ایس ایچ او قبضہ بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ محتسب کے فیصلے کے مطابق موقع پر موجود پٹواری حلقہ سے مدد لیں، پلاٹ کی بحالی کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال کریں۔بعد ازاں، عبدالمجید نے محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی،صدر مملکت نے عبدالمجید اور دیگر کی اپیل مسترد کر دی کہ اپیل تاخیر سے دائر کی گئی۔ صدر مملکت نے کہاکہ اپیل حکم موصولی کے 30 دن کے اندر دائر کی جانی چاہیے تھی، درخواست گزاروں نے احکامات وصولی کی تاریخ بارے کچھ بھی نہیں کہا۔صدر مملکت کے مطابق اپیل نہ صرف دیر سے دائر کی گئی بلکہ میرٹ سے بھی عاری ہے، انتظامیہ وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے احکامات پر عمل درآمد کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں