صوبائی حکومت کی پوری توجہ گوادر کی غیر معمولی صورتحال کی جانب مبذول ہے،نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ گودار میں مسلسل بارشوں کے باعث غیر معمولی آفاتی صورتحال پیدا ہوئی ذرائع مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا جبکہ نشینی علاقے زیر آب آگئے گوادر میں پاک آرمی کی مدد سے موثر ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں جمعرات کو یہاں سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گوادر کی صورتحال سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف عمل ہے اور کوشش کی جاررہی ہے کہ تمام متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے بارشوں کے پانی کے اخراج کے لئے اقدامات کو بار آور بنایا جائے انہوں نے کہا کہ گوادر کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کے لئے کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں جو چیف سیکرٹری آفس سے رابطے میں ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے فوری نوعیت کے اقدامات کے لئے ہنگامی وسائل کی فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر معمولی آفاتی صورتحال کو رونما ہونے سے روکنا انسانی دسترس سے باہر ہے تاہم حکومت کی پوری کوشش ہے کہ متاثرین کو ریسکیو کیا جائے اور ان کی مشکلات کم کرکے معمولات زندگی کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہ صوبائی حکومت کی پوری توجہ گوادر کی غیر معمولی صورتحال کی جانب مبذول ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں