صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے، سیدال ناصر

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سابق سینیٹر وسابق ممبر صوبائی اسمبلی ثنا ء بلوچ اورسابق سینیٹر رحمت اللہ کاکڑکی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کو ایوان بالاء کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہاکہ صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ایسا لائحہ عمل اختیار کیاجائے جس سے نہ صرف صوبہ بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی بلکہ ان علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بے شمار اقدام اٹھائے جائیں گے۔ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی جانب گامزن کیاجائے۔صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔صوبہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اس صوبے کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بہت سے نعمتوں سے نواز ہے۔ بلوچستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے۔ صوبہ بلوچستان اور اس کی عوام کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں