صوبے میں امن و امان کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہوگی،شیخ جعفر مندوخیل

کوئٹہ:بلوچستان کے نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہر حوالے سے مدد کریں گے صوبہ میں امن وامان کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے حکومت بلوچستان جن سے بھی مذاکرات کریں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں میں مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے گورنر بلوچستان کی ذمہ داری سونپ دی ہے میں کوشش کروں گا کے احسن طریقے سے اسے نبھاوں وفاق و صوبہ کے درمیان خوشگوار تعلقات کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میں کوشش کروں گا کہ میں وفاق میں بلوچستان کے مسائل کے حوالے اپنا کردار ادا کروں اور وفاقی حکومت نے مجھ پر جو زمہ داری دی ہے اس کو بہتر طور سے ادا کروں گا ایک سوال کے جواب میں نامزدگورنر شیخ جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں معاشی بحران کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کروں گا وفاق اور صوبہ کے تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا تاکہ وفاق کی جانب سے جو پراجیکٹ آئے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائی جاسکے انہوں نے کہا سرفراز بگٹی بہترین وزیرا علی ہے ان کی حکومت کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن مدد کریں گے لاپتہ افراد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچوں حکومت مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور انہیں عام معافی دینے چاہتے تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں توہم اس میں مخالفت نہیں کریں گے صوبے میں اس وقت امن و امان کے حوالے سے مختلف چیلنجز درپیش ہیں، صوبے میں بنیادی مسائل تعلیم اور امن و امان کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کر یں گے صوبے کی جامعات کو اپ گریڈ کیا جائے، صوبے کے بچے صوبے میں ہی تعلیم حاصل کریں تو یہ کامیابی ہوصوبے اور وفاق کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھاں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں