بولان(آوازٹائمز)ضلع کچھی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بدترین صورتحال عوام پریشان پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ چیونٹی کی رفتار پر کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر کچھی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے علاقے میں موبائل فون اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کی انٹرنیٹ سروسز کی بدترین کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے فوری نوٹس اور سروس کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہیعلاقے کے متاثرہ کا کہنا ہے کہ ضلع کچھی کے بڑے علاقوں بشمول مچھ ڈھاڈر اور بھاگ میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس کی رفتار چیونٹی کے چلنے کے مترادف ہے علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس غیر تسلی بخش اور سست رفتار انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے روزمرہ کے تمام امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور پورے ضلع کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے انٹرنیٹ کی سست روی سے سب سے زیادہ کاروباری حضرات طلبا و طالبات اور آن لائن کام کرنے والے مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہیں اس دور جدید میں آن لائن تعلیم اور ریسرچ کے لیے انٹرنیٹ ناگزیر ہے مگر سست سروس کی وجہ سے طلبا کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ای بینکنگ آن لائن لین دین اور رابطوں میں طویل تاخیر کی وجہ سیمقامی کاروبار کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کچھی کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں کے رہنماں نے پی ٹی سی ایل کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں اور مچھ، ڈھاڈر اور بھاگ سمیت ضلع کے تمام متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ کے انفراسٹرکچر کو جدید بنائیں شہریوں کو بلز کی ادائیگی کے مطابق تیز رفتار اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے تاکہ علاقے کے عوام کو اس پریشانی سے نجات مل سکے
اہم خبریں
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ
رشیداحمد بہرانی، ڈیلی آواز ٹائمز جھنڈاتالاب کے تحصیل بیوروچیف مقرر








