غریب آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور ا شرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ مرکوز ہے،عطاء تارڑ

اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ غریب آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور ا شرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ مرکوز ہے ، ٹیکس دہندگان کو ایوارڈ دئیے جائیں گے ، حکومت عام عوام کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ۔ تحریک انصاف کو بھی میثاق معیشت ک کے دھارے میں آنے کی دعوت دیتے ہیں ،ایچی سن کالج فیس کا معاملہ غلط ا نداز سے پیش کیا جارہا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لئے روڈ میپ تشکیل دیا ہے ۔ ایف بی آ ر کی تنظیم نو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے اقداما ت کر رہے ہیں ۔ حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے بھی اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ غریب پر ٹیکسوں کا بوجھ کم سے کم ڈالنے کے لئے اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لایا جار ہا ہے ۔ ٹیکس حجم بڑھانے والوں کو پہلی با راعزازات دئیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب ہو گی۔ انہوں نے کہا ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں پی آئی اے کی نجکاری پر وزیراعظم نے میٹینگز کی ہیں۔ نجکاری ہو یا آوٹ سورسنگ پی آئی کے معاملے پ ر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تمام تر توجہ معاشی اصلاحات پر ہے ۔ ان کی ہدائت پر وزرا یوٹیلٹی سٹورز کے دورے کر رہے ہیں ۔ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دہشتگردی کے خا تمے کے لئے حکومتی اقدامات پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ملک سے اس لعنت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ پہلے بھی ملک میں امن قائم کیا اب بھی کریں گے ۔ امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل ا عتماد ہے ۔ ملک کی خاظر جان قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ گوادر حملے میں ہلاک د ہشتگرد کو مسنگ پرسن کہا جا رہا تھا ۔ اسکی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ پورٹ اتھارٹی پر حملہ معیشت پر حملے کے مترادف ہے ۔ تحریک انصاف میژاق معیشت کے دھارے میں آنے کی دعوت دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک کی خبریں ا آ رہی ہیں۔ یہ لوگ آ پس میں دست و گریبان ہیں ۔ جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ گوہر خان ایک اور شیر افضل دوسری بات کر رہے ہیں ۔ کوئی کہتا ہے ایم ڈبلیو ایم اور کوئی کہتا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرنا ہے ۔ میرا مشورہ ہے کہ پی ٹی آئی والے اندرونی سیاست چھوڑ کر میثاق معیشت کی طرف آئیں اور ملکی مسائل میں اپنا کردا ر ا دا کریں ۔ ایچی سن کالج فیس ایشو پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے ۔ احد چیمہ کے بچے اسلام آبا د منتقل ہوچکے تھے اور یہ بچے تین سال سے ایچی سن میں نہیں پڑھ رہے تھے ۔ احد چیمہ نے چھٹیوں کی فیس معاف کرنے کی در خواست کی تھی جوکہ گورنر ہاو س نے قانون مطابق منظور کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں