لورالائی میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 کے قریب زخمی

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں رکنی کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثہ بس اور کار کے پک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیارکنی پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد پک اپ میں سوار تھے، پک اپ رکنی سے لورالائی جا رہی تھی جبکہ سامنے سے آنے والی ڈائیو گاڑی کوئٹہ سے لاہور جارہی تھی
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں سے چار کا تعلق چوک قریشی جبکہ دو کا میختر سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں