مخالفین میرے مخالفت میں حلقے کی عوام کا نقصان کررہے ہیں، کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی

چمن (نیوز ڈیسک) مخالفین میرے مخالفت میں حلقے کی عوام کا نقصان کررہے ہیں، چمن کیلئے پہلی مرتبہ اسپیکر کا عہدہ کا لایا جو پورے پشتون بیلٹ کیلئے اعزاز ہے۔ ترجمان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا انھوں نے مزید کہا میری مخالفت کیجائے مجھے کوئی پرواہ نہیں اور میں ہمیشہ مخالفت کا سامنا کرتے آیا ہو لیکن کچھ ناکام عناصر میری مخالفت کی انتہائی درجے پر پہنچ کر علاقے کی عوام کا نقصان کررہے ہیں جو قابل برداشت نہیں انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین چاہیے مرضی کرلیں لیکن عوام کا فیصلہ اٹل ہے اور چمن کے عوام نے 8 فروی کو اپنا فیصلہ سنادیا اگر دوسری مرتبہ بھی چمن کے عوام کا فیصلہ سنانے کا وقت آیا تو وہ بھی 8 فروری سے مختلف نہیں ہوگا بلکہ اس سے بڑھ کر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں