فیصل آباد: ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کے نام پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے ۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر منفی پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے ۔ یہ لوگ صبح گالیاں دیتے اور شام کو پاوں پڑ جاتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن مذاکرات کے نام پر کسی سے بلیک میل نہیں ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیر اعلی اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ یہ لوگ صبح گالیاں دیتے اور شام کو پاوں پڑ جاتے ہیں، لیکن کسی صوبے کے وزیر اعلی کو دھمکیوں کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آئی ایم ایف سے مذکرات شروع ہوے ان لوگوں نے ادارے کو خط لکھ کر قرض دینے سے روکنے کی کوشش کی ۔ سعودی عرب سے سرمایہ کاری پر تعلقات آگے بڑھے ۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں سعودی عرب کا دورہ کیا تو ان لوگوں نے منفی پروپیگنڈہ پھیلانا شروع کر دیا ۔ یہ سب نا قابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان پر پابندیاں لگوانے کے لئے لابنگ فرمز کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی ، ایک سو٣ نوے ملین اور سایفر کے نام پر معافی نہیں ملنے والی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی روٹی ، سیکیورٹی اور دیگر عوامی امور پر مذاکرات کے لئے ضرور تیار ہیں ۔ تاہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس بار انتشار کے لئے آپکو اسلام آباد پہنچنے کا موقع ہی نہیں دیں گے ۔






