مرتے وقت انسان کی زبان کیوں بند ہوجاتی ہے؟ دیکھیں‌اس رپورٹ میں

روایت ہے کہ مرتے وقت فرشتوں کو دیکھ کر آدمی کی زبان بند ہوجاتی ہے تو چار فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور سلام کرتے ہیں۔ پہلا فرشتہ سلام کرنے کے بعد کہتا ہے۔ اے اللہ کے بندے!!!!!!!!!!! میں تیرے رزق پر موکل تھا۔ میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں۔ مجھے تیرے رزق کا لقمہ کہیں نہیں ملا۔ اس کے بعد دوسرا فرشتہ سلام کے بعد کہتا ہے میں تیرے پانی پر موکل تھا، میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں مگر تیرے نصیب کاایک قطرہ پانی مجھے نہیں ملا۔تیسرا فرشتہ کہتا ہے میں تیری سانس پر موکل تھا، مگر اب زمین پر کہیں بھی ایک سانس نظر نہیں آیا۔ پھر چوتھا فرشتہ کہتا ہے کہ میں تیری عمر پر موکل تھا۔ اب زمین پر تیری عمر کا کوئی حصہ موجود نہیں۔ اس کے بعد نامہ، اعمال اس کو دکھائے جاتے ہیں۔ اس وقت میت کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔وہ دائیں بائیں دیکھتا ہے اور نامہِ اعمال پڑھنے سے ڈرتا ہے اس کے بعد ملک الموت اس کی روح قبض کر لیتے ہیں۔
یا اللہ پاک! ہم سب کا خاتمہ بلخیر فرمانا اور ہمارے اعمال ہمارے دایئں ہاتھ میں ہو اور قیامت کے روز ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمانا۔ آمین
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
Daily Awaz Times Islamabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں