مستونگ(روزنامہ آواز ٹائمز)بولان سے دو دن پہلے چھن جانے والی شہزور درینگڑھ سے برآمد ملزمان رات کی کا فائدہ اٹھاکر فرار چوروں کے خلاف گھیرا تنگ تفصیلات کے مطابق23/8/2023 کے رات11بجے مچھ اور کولپور کے درمیان سے نامعلوم الاسم نے اسلحہ کی زور پر ایک شہروز جو سکھر سے کوئٹہ منڈی کو طرف آرہا ہے چھین لی تھی ڈرائیور کو دشت ایریا میں ہاتھ پاں باندھ کر پھینک دیا تھا اور شہروز کو لے کر فرار ہوئے تھے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ کے ہدایت پر رسالدار میجر لیویز فورس مستونگ پیر جان علیزئی کے زیر نگرانی اپنے ٹیم کے ہمراہ دفعدار نبی بخش دفعدار نور بخش صاحب نائب رسالدار محمد نعیم لہڑی QRFکے ہمراہ چھینا ہوا شہروز کو درینگڑھ شہر کے ایک مکان کی چار دیواری سے برآمد کیے گئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرارملزمان کی تلاش جاری پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش جاری چوری شدہ شہروز گاڑی کی بمعہ لوڈ کے منتقل مزید تفتیش لیویز کردی ہے جناب اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ علاقہ کے امن وامان کو خراب کرنے کے کسی کو اجازت نہیں دینگے ملزمان کی تلاش جاری ہے کسی صورت معاف نہیں دینگیکاروائی کرنے پر ٹیم کو شاباشی نقد انعام اور تعارفی اسناد کا اعلان کردیا






