لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے معاشی روڈ میپ کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے معاشی روڈ میپ کو تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے۔ پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور غربت میں تخفیف معاشی روڈ میپ کا قابل تحسین حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں کم لاگت زرعی مداخل سے زیادہ پیداوار کا حصول ہمارا ہدف ہے۔






