مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 4 جوان شہید

سرینگر(روزنامہ آواز ٹائمز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید چار بے گناہ جوانوں کو شہید کر دیا گیا۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں مزید 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 6ہو گئی ہے۔قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔یہ کارروائی بھارتی فوجیوں نے پیر کو شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ پیر کو فوجیوں نے پونچھ کے جنرل ایریا میں ایک کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں