اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے129کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران4ہزار334کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح2.98فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 523 ٹیسٹوں میں 43 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 8.22 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں 333 ٹیسٹوں میں 14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 4.20 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 225 ٹیسٹوں میں سے 3 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.33 فیصد رہی ہیں۔






