ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس.،وزارت داخلہ کو ملک میں دھشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دھشت گردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت ،ملکی سیکیورٹی بالخصوص مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کی ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ،وزارت داخلہ نے اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی. ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گئے وزیرِ اعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دھشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دھشتگردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت اور کہا کہ تمام سیکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی ایس او پیز کے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنانے بھی ہدایت جاری کی ، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں