ملک میں اظہار رائے کی آزادی قانون کے دائرے میں رہ کر ہے ،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کہا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی قانون کے دائرے میں رہ کر ہے سوشل میڈیا پر کچھ لوگ عوام کو اکسا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کو تحفظ حاصل ہے ۔ حافظ طاہر اشرفی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی آئین کے دائرے میں رہ کر ہے ۔ تاہم کچھ لوگ آزادی ا ظہار رائے کے حوالے سے آئین کے دائرے سے نکل رہے ہیں ۔ او ر سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو اکسایا جارہا ہے ۔ عدلیہ کے خلا ف سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ تاہم حکومت ایسی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں د ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یو ٹیوب ، ایف بی اور ایک کو پاکستان میں انتشار کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو چلانے والے ذمہ دار ہوتے ہیں انھیں اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے اس کا سد باب نہیں کیا گیا تو ہم ایسے پلیٹ فارمز کو اپنے ملک کے خلا ف استعمال ہونے کی ہر گز اجازت نہیں دیں ۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک تمام غیر ملکیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انھیں بھر پور تحفظ دیا جا ئے گا اور وہ بالکل محفوظ ہیں ۔ اس موقع پر حافظ طاہر اشرفی نے کہا عقیدہ ختم نبوت ۖہر مسلمان کا معا ملہ ہے ۔ کچھ لوگوں نے معاملے کو سیاسی تناظر میں استعمال کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کا ملک ہے ۔ ہمارے سپہ سالار بھی حافظ قران ہیں ۔ تاہم کسی کو مقدمات کا نام لے کر انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔ شر پیدا کرنے والوں کو بتا د ینا چاہتا ہوں کہ یہ قانونی معاملہ ہے ہر کلمہ پڑھنے والا عقیدہ ختم نبوت کا محافظ ہے ۔ ہر چیز ہمارے آئین اور قانون میںموجود ہے ۔ اور آئین و قانون کے مطابق تمام معاملات عدالتوں میں طے ہوں گے ۔ کسی کو دین کے نام انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں