مٹھی بھر فیشن ایبل لوگ ملکی مفادات کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں ، عطاتارڑ

اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں ۔ وزیرا عظم معاشی اصلاحات پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ۔ شرپسند جماعت کے لوگ بیرون ملک پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں یہ مٹھی بھر فیشن ایبل لوگ ملکی مفادات کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے ا قتدار میں آتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری کی خبریں ہیں ۔بلوم برگ کی سٹوری آئی پوری دنیا اس پر بات کررہی ہے۔ وزیراعظم معیشت کی بہتری کے لئے پر عزم ہیں ۔ وزیراعظم نے معاشی اصلاحات پہ جامع ایجنڈا دیا ہے ۔ ایف بی آر کی تنظیم نو، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور حکومتی اخراجات کو کم کرنے کی بات کی ہے ۔ ان لوگوں کو کس بات پر اختلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شرپسند جماعت آئی ایم ایف کا پروگرام سبوتاژ کرنے کے لئے سر گرم ہے ۔ اللہ تعالی نے ہمیشہ پاکستان کو بیرونی خطرات سے بچایا آئندہ بھی ملک کو کوئی نقصان نہیںپہنچا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے مسائل کے حل کے لئے ایوان میں بھیجا ہے ۔ ہم مسائل کے حل اور یہ مسائل پیدا کرنے کے لئے سر گرم ہیں ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے امریکہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے باہراحتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ آپ ہمارے لیڈر کی رہائی کے بغیر پاکستان کو مزید فنڈز نہ دیں۔ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا شوکت ترین کی آڈیو آپ کے سامنے ہے ۔ یہ بانی پی ٹی آئی کی ایما پر سازش ہورہی ہیں ۔ ہم نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں ، ا لزامات کا سامنا کیا لیکن کبھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہایہ لوگ کوئی بیرونی ایجنٹ ہیں کسی بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انکی فنڈنگ کون کر رہا ہے یہ سب حل طلب معاملات ہیں۔ یہ قوم کو کہتے تھے ان کے خلاف امر یکہ نے سازش کی آج اسی سے مدد مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا ملک دشمن جماعت کا تحریک انصاف ہے یہ پاک فوج کے خلاف بھی بیرون ملک سازش کر رہے ہیں انکا گھناونا اور مکروہ چہرہ ہم قوم کو دکھانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انھیں اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ انکا لیڈر جیل میں میں بند ہے اسے آئی ایم ایف نہیں عدالتوں نے رہا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذکرات کی بات کرتے ہیں مذاکرات کے لئے انھیں ملک دشمن پالیسیوں کو چھوڑنا ہوگا ۔ تنقید کریں ضرور کریں لیکن حکومتی پالیسیوں پر کریں ملک پر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اس لیے نہیں بنایا گیا جس ایجنڈے پر پی ٹی آئی چل رہی ہے ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا اچھا اثر سامنے آرہا ہے ۔ غیر ملکی سفیر مثبت جذبات کا اظہار کررہے ہیں ۔ ہم آج بھی میثاق معیشت کی بات کررہے ہیں ہم ان کے دور میں بھی یہی بات کر رہے تھے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ آئی ایم ایف کی ڈیل اس لئے سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔ انشائ اللہ پاکستان ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کا ہم بہت احترام کرتے ہیں خود میاں نواز شریف چل کے انکے پاس گئے ۔ وہ کل بھی ہمارے اتحادی تھے آگے بھی رئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں