لاہور (ڈیلی آوازٹائیمز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان“مکہ دفاعی معاہدے ”پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ، آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ آنے والی نسلیں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو اتحاد کے ایک روشن باب کے طور پر یاد رکھیں گی۔ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان، صدرِ ترکیہ رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے امن اور سلامتی کے لیے تاریخی قدم اٹھایا۔ امتِ مسلمہ کو مبارک ہو






