نواز شریف اور شہباز شریف کے زیر سایہ پنجاب کی بہترین خدمت کرینگے، مریم نواز

لاہور: نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے ن لیگ کو ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر کامیاب کرایا ، پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی کے طور پر نامزد ہونے پر اللہ اور عوام کی شکر گزار ہوں۔ نئے خلوص اور جذبے کے ساتھ پنجاب کی تقدیر بدلنے کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف کے زیر سایہ کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ایک سو سینتیس کا میاب امیدوار شریک ہوے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بھر پور اعتماد پر عوام ، اراکین اسمبلی اور قیادت کی شکر گزار ہوں۔ آپ کا اعتماد اور حمایت ہی میرا اصل اثاثہ ہے۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی کا اعزاز ملنے پر اللہ کی شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز پاکستان کی ہر بہن ، بیٹی اور ماں کے نام کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا ایک خا تون ایک بیٹی کو ن یہ عزت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی اللہ تعالی مجھے مخلوق کی بہترین خدمت کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کے زیر سایہ پنجاب کی بہترین خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا۔ عوام نے ن لیگ کو ملکی کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر کامیاب کرایا۔ انہوں نے کہا کہ نئے جذبے ، خلوص اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہیں۔ حکومت اور پارٹی کی سطح پر ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا۔ پنجاب دو سو ستاون حلقے میرے ڈسٹرکٹ ہوں گے۔ صحت ، امن و امان ، انفراسٹریکچر ، تعلیم ، زراعت پر مساوی تقسیم ہو گی۔ہر حلقہ، ڈسٹرکٹ، یونین کونسل اور ڈویڑن ماڈل ہونا چاہیے، کوئی دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہیے اور یہ آپ کی ذمے داری ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں