نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا سید علی شاہ گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ممتاز کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ظلم و ستم سہنے کے باوجود کشمیر کاز سے ان کی وابستگی بے مثال تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں آزادی اور انصاف کے لیے سید علی شاہ گیلانی کی زندگی بھر کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں