اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے عہدے پر بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موجودہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر چیئرمین سینٹ بنیں گے، رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ ہونے سے وفاق کی چاروں اکائیوں کو اہم عہدوں پر نمائندگی مل جائے گی کیونکہ صدر مملکت سندھ، وزیراعظم پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی پنجاب اور چیئرمین سینٹ بلوچستان کے حصہ میں آنے کا امکان ہے






