والدین کا انوکھا کارنامہ، آئی فون کیلئے 8 ماہ کا بیٹا فروخت

ممبئی(روزنامہ آواز ٹائمز)بھارت میں آئی فون 14 خریدنے کیلئے والدین نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو فروخت کر دیا، پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع پرگناس میں میاں بیوی نے آئی فون 14 خریدنے کیلئے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو بیچ دیا، ملزمان سوشل میڈیا کیلئے اچھی کوالٹی کی ویڈیوز بنانا چاہتے تھے۔مقامی پولیس کے مطابق انتہائی غریب خاندان کے پاس مہنگا ترین فون دیکھ کر ان کے پڑوسیوں کو شک ہوا، جس پر انہوں نے میاں بیوی سے ان کے بچے کے بارے میں پوچھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پڑوسیوں کے سوال پر میاں بیوی نے کہا کہ ان کا بیٹا ایک رشتے دار کے پاس ہے۔پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، بچے کو خریدار خاتون سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں