واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہماری مصروفیات مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پنجاب کی خاتون وزیراعلی بننے کو سنگ میل قرار دیدیا۔ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے۔خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں تاہم پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔






