اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدے کے بعد معیشت بہتر ، روپے کی قدر مستحکم ہو ر ہی ہے ، سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان ہے ، موجودہ معاشی بہتری کی بنیاد سولہ ماہ کی حکومت کے دوران رکھی گئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیاد ت میں ملک کو مسائل سے نکالیں گے ۔ معیشت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے ۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے معیشت میں بہتری کی نوید سناتے ہوے کہا معاشی عشاریئے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی ہیں۔ اور اس معاشی استحکام کی بنیاد ہماری پچھلی 16 ماہ کی حکومت میں رکھی گئی ، اس حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ ہوے سے بچایا گیا ۔ انہوں نے کہا روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے اور ایکسچینج ریٹ میں بہتری آ رہی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے۔ آئندہ سال مزید کمی متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 80 ارب روپے ہے جو کہ خسارہ قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ ائر لائن کی نجکاری کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہو ں نے کہا ہمیں قومی ایشوز پر سیاست کرنی چاہئے بلکہ معاشی استحکام کی طرف آگے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا وفاقی کابینہ میں معیشت کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ مثبت اشاریئے اور رجحانات کو آگے لے کر چلیں گے تو شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں سے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ بھولیں ملک ہے تو سیاست ہے، ملک ہے تو سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا معاشی استحکام کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ معیشت کی بہتری اور قومی مفاد کے لئے پوری قوم اکٹھی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نے پاک چین دوستی کو بہت اہمیت دی ، داسو گئے ورکرز اور انجنئیرز سے ملاقات کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم ملک کی بہتری کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں بہترین انداز میں اپنا کام کر رہی ہیں۔ ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انشاء اللہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کے تمام مسائل کو حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا اے پی پی کے حالیہ واقعہ کا تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اے پی پی کی تحقیقاتی کمیٹی کو ختم کر کے وزارت اطلاعات کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کراچی کے دورے پر جا رہا ہوں وہاں کے میڈیا ورکرز کے مسائل عید سے پہلے حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا خوش آئند ہے کہ بشری بی بی کے ڈاکٹر نے انکی صحت کو تسلی بخش قرار دیدیا ہے ۔






