وزیراعظم نے یقین دلایا کہ کے پی کے جو بھی واجبات ہونگے ادا کرینگے،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد:وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے بات ہوئی عوام اب ہماری ذمہ داری ہے،ہمیں معاشی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے،اب ہم نے عوام کے مسائل حل کرنے ہیں،کہا گیا جو وعدہ کیا وہ پورا کریں گے،چیف سیکرٹری کے حوالے سے کہا گیا کہ صوبے نے آپ کو مینڈیٹ دیا۔دوسری نگران حکومت میں سیکرٹری صاحب نے کام کیے۔وزیراعظم جب خیبرپختونخواہ آئے میں صوبے میں تھا نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ آج میری وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی۔آج صوبے کے امن و امان کے حوالے سے بات ہوئی۔وزیراعظم نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ،بڑی مثبت ملاقات رہی۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور وزیراعظم کی ملاقات کا خیر مقدم کر تا ہوں،وزیراعظم نے یقین دلایا کہ کے پی کے جو بھی واجبات ہونگے ادا کریں گے۔آئی ایم ایف مذاکرات ختم ہونے کے بعد 19 تاریخ کو واجبات کے حوالے سے ملاقات ہوگی۔وزیراعلی نے افطاری و سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی اٹھایا۔وزیراعظم نے وزارت کو ہدایت کی کہ ان اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔وفاق و خیبرپختونخوا کے معاملات کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے۔سیاست اپنی اپنی لیکن ریاست سانجھی ۔وزیراعظم نے قیدیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔وفاقی حکومت امن اور ترقی کے لیے ہر کردار ادا کررہی۔امید ہے جس سفر کا آغاز کیا ہے اس میں تمام سب کے ساتھ چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں