اسلام آباد(ڈیلی آوازٹائمز) کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی وزارت داخلہ آمدہوئی جہاں انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک کینیڈا تعلقات، تجارت، سکیورٹی اور باہمی روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں وزراء نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں غیرقانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ، سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے اشتراک کار پر بھی گفتگو کی گئی اور قانون نافذ کرنے اداروں کے افسران کی ٹریننگ و ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کینڈا کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہتا ہے۔پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے فریم ورک مرتب کیا جانا چاہیے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، کینیڈین ہائی کمشنر، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
اہم خبریں
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ
رشیداحمد بہرانی، ڈیلی آواز ٹائمز جھنڈاتالاب کے تحصیل بیوروچیف مقرر








