وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ،کسانوں سے گندم فوری خریدنے کے حکم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیدیا جس کے بعد وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا گیا ہے ،وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے،وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں