اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)وزیر داخلہ راناثنا اللہ خان نے مینگورہ سوات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس فورس نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔






