ٹنڈوالہیار (ڈسٹرکٹ بیورچیف/محمد عارف) عثمان شاہ ہڑی میںجمالی اور مری برادری میںفائرنگ، 4 شدید زخمی ہوگئے روزنامہ آواز ٹائمز کے اطلاعات کے مطابق تھانہ عمر ساندھ کی حدود میں عثمان شاہ ہڑی کے قریب زمینی تکرار پر جمالی اور مری برادری کے درمیان جھگڑا ہوا، دوران جھگڑا گولیاں چل گئی، دونوں گروپوں کے 4 افراد شدید زخمی، زخمی ہونے والے دو مری برادری کے اور دو جمالی برادری کے بتائے جاتے ہیں، زخمیوں کی شناخت وریام، گل محمد، محمد علی کے نام سے ہوئی.
عمر ساندھ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی چاروں زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کردیا گیا، واقع کے بعد مزکورہ علاقے میں کشیدگی کے صورتحال پیدا ہوگئی، پولیس کی بھاری نفری نے گاؤں کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد







برداشت ختم ہو گئی ہے معاشرے میں۔