ٹنڈوالہیار، سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کوچ اور رکشہ میں خوفناک تصادم، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں‌بحق

ٹنڈوالہیار+ میرپور خاص (عمران علی شاہ/محمد عارف آرائیں/عنایت اللہ پلیجو) بائی پاس پر سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کوچ اور رکشہ میں خوفناک تصادم،نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں‌بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق میرپور خاص سے کراچی جانے والی کوچ رکشہ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 4 بچوں سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں‌بحق ہو گئے۔
جاں‌بحق ہونے والے افراد کو سول ہسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کر دیا گیا ہے۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
جانبحق ہونے والے بچے خانزادہ کالونی مدرسہ علی المرتضٰی کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔
افسوس ناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماء، ہر آنکھ اشکبار۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی ذمہ دار ٹنڈوالہیار کی انتظامیہ ہے۔ جنہوں نے بائی پاس پر چوک بنانے کے بجائے کٹ دے دئیے ہیں۔ جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں