اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا ۔ خط کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک توانائی ، موسمیاتی تبدیلی ، زراعت ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں ۔ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے ۔






