پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کے بعد 5 دیگر ممالک بھی پاکستان سے معاہدے کیلئے تیار

ریاض‌+اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کے بعد 5 دیگر ممالک بھی پاکستان سے معاہدے کیلئے تیار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو پوری دنیا میں‌زبردست میڈیا کوریج ملی اور اس وقت سب سے زیادہ زیربحث ہے.

سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے اور تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے ایک فورم پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کے بعد 5 دیگر ممالک بھی پاکستان سے معاہدے کیلئے تیار ہیں‌لیکن انہوں‌یہ نہیں‌بتایا کہ یہ 5 عرب ممالک ہے یا دوسرے اسلامی ممالک ہے.

انہوں‌نے مزید کہا کہ جس طرح‌بنیان مرصوص کے بعد پورے مسلم دنیا میں‌پاکستان کو بھرپور حوصلہ افزائی اور پزیرائی ملی بالکل اسی طرح اب جب سعودی عرب کی زمین پر پاک فوج اتریگی ایک نئے جزبے اور حوصلے کے ساتھ بھرپور استقبال ہوگی اور اس پر نہ صرف مسلم دنیا بلکہ پوری دنیا کی اس پر نظر ہے.

تحریک نوجوانان کے سربراہ عبداللہ گل نے مزید کہا کہ بنیان مرصوص اور ایران اسرائیل جنگ میں‌بھی سعودی عرب کیجانب سے پاکستانی حاجیوں‌کی بھرپور استقبال کیا گیا تھا اور ایرانی پارلیمنٹ میں‌تشکر تشکر پاکستان کے نعرے لگے تھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں