اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد ۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہولی برائی کو شکست اور نیکی کی فتخ پر خوشی کا تہوار ہے ۔ صدر نے کہا کہ ہندو برادری کی پاکستان کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے آئین سب مل کر اپنے ملک کی ترقی’ خوشحالی باہمی اتحاد سے پاکستان کا نام روشن کریں






