اسلام آباد:پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا پیکج لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے باقاعدہ درخواست مارچ کے آخری یا اپریل کیپہلے ہفتہ میں دیدی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نیا معاشی پیکج تین سال کے لیے لیگا، پیکج میں چھ ارب ڈالر قرض مانگا جائیگا، جس کی باقاعدہ بات چیت اپریل میں شروع ہوجائیگی، اریل کے آخر میں آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی اور نئے قرض کے حوالے سے اپنی شرائط حکومت پاکستان کودیگی، زرائع کے کہنا ہے کہ پاکستان بجٹ سے پہلے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کریگا، محصولات میں اضافہ کیلیے 35 لاکھ پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیگا، بجٹ میں حکومتی اخراجات کو کم کرنیکی حکمت عملی وضع کی جائیگی، اسی آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کریگا، 1223میگاواٹ بلوکی پاور پلانٹ،1230میگا واٹ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ، 747میگاواٹ گدو پاور پلانٹ،425 نندی پور پاورپلانٹ کو پرائیویٹائزڈ کیا جائیگا، پی ا?ئی اے اور اسٹیل ملز سے بھی جان چھڑائی جائیگی تاکہ اربوں روپے کی سالانہ ادائیگیوں سے جان چھڑوائی جائے، اسی ا?ئی ایم ایف پیکج کے تحت پاکستان گیس اور بجلی کی قیمتوں پر سے اعانت ختم کریگا اور کیپٹو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر کو جانیوالی سستی گیس کو بین الااقوامی نرخوں پر تبدیل کریگا۔






