پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، مصدق ملک

لاہور : وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ سعودی عرب کا پینتیس کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح تجارتی وفد آج پاکستان آرہا ہے ملک میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا بیرونی سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے ذمہ داری دی گئی ہے سعودی عرب سے آنے وا لی سرمایہ کاری کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا ملازمتوں کے حوالے سے وزیر اعظم نے ایک لائحہ عمل تیار کیا ہے ۔ عوام کو روزگار کی فراہمی کے لئے شرح ترقی کو بڑھانا ہو گا ۔ پاکستان میں پیداواری قوت کا فقدان نظر آتا ہے ۔ ہمیں اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہو گا ۔ درآمدات اور برآمدات میں فرق کو ختم کریں گے ۔ انہوں نے کہا ملک میں معاشی تبدیلیاں لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اوئے اوئے کرنے والوں کو آپ کیسے اچھا جانیں گے ۔ معاشرہ بری طرح پولرائز ہو گیا ہے نفرت بڑھ گئی ہے۔ ایسا معاشرہ د وبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں جس میں کوئی تفریق نہ ہو ۔ انہوں نے کہا سعودی عرب سے ہمارا دوستی اور بھائی چارے کا رشتہ ہے ۔ سعودی عرب اور آذر بائیجان ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ۔ اب ہم سعودی عرب سے مدد کے بجائے ترقی دینے کی بات کر رہے ہیں ۔ اس سے پہلے دوستی کا رشتہ ترقی اور استحکام میں نہیں بدل سکے تھے ۔ آج سعودی عرب کا اعلی سطح وفد پاکستان آرہا ہے ۔ وفد تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ لے گا ۔ پاکستان کا اعلی سطح وفد سعودی عرب سے پندرہ ملاقاتیں کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم عوام کے راستے میں ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ زراعت ، پن بجلی اورکان کنی کے شعبے کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں