اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی سفارتکاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان کی مساوات اجتماعیت صوبائی خودمختاری اور جامع پارلیمانی جمہوریت کے لئے ایک شاندار تاریخ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے سینٹ کی پچاسی سالگرہ کے موقع پر سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا یا سینیٹ میں کمیٹیوں کا جامع نظام ہیہم جمہوری اصولوں کو مضبوط بنانے کے لئے اجتماعی کردار ادا کر رہے ہیں کوئی بھی قانون یہاں دونوں ایوانوں سے منظور ہوتا ہے جس میں سینیٹ کا کلیدی کردار ہے سینیٹ میں مالیاتی بل پر تجاویز دی جاتی ہیں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں نے بطور وزیر خزانہ ان سفارشات کو زیادہ سے زیادہ بجٹ کا حصہ بنایا ہیانہوں نے کہاکہ ہم دنیا کی جمہوریتوں سے سیکھتے ہیں سفارتکاروں سے تبادلہ خیال کرتے ہیں ہم میں سے ہر ایک کی آئینی وپارلیمانی ذمہ داریاں ہیں مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس کرہ ارض پر جمہوریت اور انسانی اقدار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں میں نے بطور وزیر خزانہ مالیاتی نظم ونسق میں شفافیت کے لئے بھرپور کاوشیں کی ہیں شفاف مالیاتی ڈسپلن کے بغیر کوئی جمہوریت یا جمہوری نظام کامیاب نہیں ہوسکتا وزیر خزانہ نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ میں نے پہلی بار یکم جنوری 1999کو آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر ڈلوائیں 1998میں جب میں وزیر خزانہ بنا تو تب آئی ایم ایف پروگرام معطل تھامیں نے قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ تمام تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی اورعوام کو اس تک رسائی ہو گی۔شفاف لیول معاہدہ اور ایم ای ایف کو حتمی شکل دی جارہی ہیاس کی حتمی منظوری کے بعد تمام تفصیلات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر ڈال دیں گیہم شفافیت اور مالیاتی ڈسپلن پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے 5سال جلا وطنی کاٹی کیونکہ ہر چیز سے بالا تر ہو کر مالیاتی نظم و نسق نافذ کیا تھاپاکستان کے نیو کلیئر اور میزائل پروگرام پر کوئی بھی شخص سمجھوتہ نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ذمہ دار شہری ہیں ہم پاکستان کے عوام کے اور قومی مفادات کے محافظ ہیں کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر ڈکٹیشن دے میری نظر میں سٹیٹ بینک کی خودمختاری کی ترمیم سے خود مختار مانیٹری پالیسی بنانے میں مدد ملی ہیانہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کا خواہاں ہے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ہم پاکستان کے عوام کے نمائندے اور قومی مفادات کے محافظ ہیں، کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر ڈیکٹیشن دے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے کے ساتھ ہی تمام تفصیلات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔
اہم خبریں
کوئٹہ، پولیس تھانہ بجلی روڈ کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار 04موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او جاوید بزدار
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی اہم کارروائی، 22 سالہ روینہ کوہلی کے قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار
سیف سٹی پراجیکٹ کےہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ کے انضمام سے اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مددملی ہے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء
سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان DHQH میں نئی بھرتیوں کا انکشاف
کوئٹہ، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او محمود ترین
نیوکچلاک پولیس کی کاروائی، اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسنیچ شدہ موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا، ایس، ایچ، او عبدالحئی گرانی
انڈسٹریل پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلئے، ایس، ایچ، او خیرمحمد سمالانی
جھنگ ، کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پولیس تھانہ خانوزئی کی اہم کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ
رشیداحمد بہرانی، ڈیلی آواز ٹائمز جھنڈاتالاب کے تحصیل بیوروچیف مقرر








