پاک فوج مشکل کی گھڑی میں گوادر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،ترجمان پاک فوج

گوادر :ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاک فوج کا 44 ڈویژن گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن کوشش اور مدد کر رہا ہے۔ گوادر ضلع میں 2010 کے بعد یہ سب سے زیادہ بارش کا سلسلہ تھا جب طوفان کی وجہ سے اس علاقے میں شدید بارشیں ہوئیں اپنے جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فوج مشکل کی گھڑی میں گوادر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے بیان کے مطابق جی او سی 44 ڈویژن گوادر میجر جنرل عدنان سرور ملک خود علاقوں میں پانی کی نکاسی کی نگرانی کر رہے ہیں,بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ لوگوں کی خوراک کے لیے مدد کر رہے ہیں اور اس مشکل صورتحال میں گوادر کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں