پاک چین تجارت،ہمسایہ ممالک میں نئے دور کا آغاز شروع،چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)پاک چین تجارت،ہمسایہ ممالک میں نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا،پاکستان,چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا، کھالیں پروسیسنگ مقاصد کیلئے چین کو برآمد کی جائیں گی اس ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق خشک مرچیں,بیف اور ڈیری مصنوعات بھی چین کو برآمد کی جائیں گی، پاکستان اورچین کے درمیان4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق خشک مرچیں,بیف,ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا، پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف نے توثیق کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں